پاکیزہ
عورت کی دعا کا اثر
امام
یافی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ دو دوست تھے ان میں ایک دوست کا حال یہ تھا کہ
وہ آگ میں ہاتھ ڈال دیتا مگر اسکو آگ نہ جلاتی اور انگارے ہاتھ میں پکڑ لیتا مگر
وہ انگارے اسے ہاتھ نہ جلاتے ۔اسکے دوست نے پوچھا
کہ بھائی بتاؤ یہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ آگ تجھ پہ اثر نہیں کرتی ۔وہ کہتا
دوست یہ راز ہے اسے راز ہی رہنے دو لیکن دوست نے جب پریشر کیا اور کہا کہ اگر تو
میرا سچا دوست ہے تو بتا یہ کیوں ہوتا ہے
اسکے دوست نے کہا تو پھر سن ۔ میں جوان تھا اور امیر باپ کا بیٹا تھا ۔ایک دن میں اپنے گھر چھت کے اوپر ٹہل رہا تھا کہ اچانک میری نظر گلی میں پڑی تو ایک خوبصورت عورت نظر آئی میرا دل اس پہ آگیا میں نیچے آیا اور اسکی عزت خریدنے لگا لیکن وہ کسی نیک والدین کی تربیت یافتہ تھی وہ نہ مانی ۔ اللّٰہ کا کرنا ایسا ہوا کہ قحط پڑ گیا ہر غریب امیر کے دروازے پہ بھکاری بن کے آنے لگے میں امیر باپ کا بیٹا تھا میرے والد نے بھی مجھے بہت سارا مال دیا اور کہا بیٹا یہ غریبوں میں بانٹ دو میں وہ سامان غریبوں میں تقسیم کررہا تھا تو وہی عورت بھی بھکاری بن کے میرے پاس آئی میں نے اسے کمرے میں بلایا اور کہا میں دولت کے انبار لگا دو گا تو بس میرے دل کی خواہش پوری کر اسنے کہا تمہارے دل کی خواہش کیا ہے اس نے کہا میں تم سے زنا کرنا چاہتا ہو یہ بات سن کر وہ لڑکی لرز گئی اور کہنے لگی اللّٰہ سے ڈر تو یہ کیا کہہ رہا ہے میں بیوا ہو میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور وہ کئی دن سے بھوکے ہے خدا کے لیے مجھے کچھ سامان دیں دو تاکہ میں بچوں کو کچھ کھلا سکوں تو پھر میں نے کہا نہیں اگر تو میری بات نہیں مانے گی تو تم کو کچھ نہیں ملے گا وہ خالی لوٹ گئی جب وہ گھر پہنچی تو بچے بھوک سے بہت پریشان تھے اور کہنے لگے اے ماں اگر تو ہمیں کچھ نہیں کھلا سکتی تو ہم کو اپنے ہاتھوں سے مار دو ماں کی مامتا کا کیا حال ہوگا یہ سن کر اس کا اندازہ صرف ماں ہی لگا سکتی ہے وہ یہ سن کر برداشت نہ کرسکی اور یہ سوچ کر پھر اسکے پاس جانے لگی کہ میں گناہ کر لو گی پھر معافی مانگ لو گی میرے بچوں کی زندگی تو بچ جائے گی۔
یہ شیطان کا سب سے بڑا جال ہے
کہ گناہ کرلو پھر معافی مانگ لے گے اللّٰہ تو رؤوف رحیم ہے ۔ اللّٰہ بے شک بخشنے
والا ہے مگر تمہارے پاس کیا گارنٹی ہے کہ تم گناہ کرنے کے بعد بھی زندہ رہوگے اگر
گناہ کرتے موت آگئی تو کیا کرو گے ۔ پھر وہ عورت جارہی تھی اس نوجوان کے پاس اور رستے
میں اس نے سوچا کہ اگر میں گناہ کرلو اور کھانا مل جائے بچوں کے لیے اور کھانا
کھانے کے بعد بھی تو بچوں کو موت آسکتی ہے تو میں اپنے اللّٰہ اور رسول صلی اللّٰہ
علیہ وآلہ وسلّم کو ناراض کیوں کروں یہ سوچتی اس کے پاس پہنچ گئی اور اسکی منتیں
کی مگر وہ نہ مانا تو وہ عورت آئی گھر اور سیدہ فاطمتہ الزہرا رضی اللّٰہ عنہا کی
سنت ادا کی سر سجدے میں رکھا اور رو کر عرض کرنے لگی مولا میں نے تیرے۔ حکم کے
مطابق اپنی عزت کی حفاظت کی ہے اب میرے بچوں کی زندگی بچانا تیرے کرم کا کام ہے وہ
یہ دعا کر ہی رہی تھی کہ دروازے پہ دستک ہوئی اس نے دروازہ کھولا تو کیا
دیکھا وہی نوجوان بہت سارا مال لیے نوکروں
کے ساتھ کھڑا تھا اور کہنے لگا میری بہن مجھے معاف کردو میرا دل تیری پاک دامنی کی
وجہ سے بدل گیا ہے اب میں تم کو اپنی بہن مانتا ہو میرا یہ تحفہ قبول کرلو اس عورت
نے وہی ہاتھ اٹھا دیے اے اللّٰہ اگر یہ نوجوان اپنے بات میں سچا ہے تو اسکے لیے
دنیا کی آگ بھی حرام فرمادے اور جہنم کی آگ بھی حرام فرمادے یہ اس پاک دامن عورت کی دعا کا اثر ہے کہ آگ
مجھے کچھ نہیں کہتی اور مجھے یقین ہے جہنم کی آگ بھی مجھے نہیں جلائے گی۔
سبحان
اللّٰہ یہ اسکی دعا کا اثر ہے اور خود اسکی شان کا عالم کیا ہوگا ۔

No comments:
Post a Comment